حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، 15 نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، 15 نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے۔
شیخ رشید نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتےہیں اوران کےمنہ میں کیک ڈالتےہیں۔ نوازشریف ان ویٹنگ، مریم ڈارکوکلین چٹ ڈیل کاحصہ ہے۔ عمران خان کےخلاف سائیفرکا حکومتی بیانیہ اس کےحق میں گیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، تعیناتی،تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلےہوجائیں گے۔ ابھی توآڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئےتوبھونچال آئے گا۔
قوم نےفیصلہ کرناہے، سراٹھا کےجینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے۔ حکمران عوام کےگھیرے میں آگئےہیں، اب بھاگ نہیں سکیں گے۔
 

حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔تعیناتی،تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے15نومبر تک فیصلےہوجائیں گے۔ابھی توآڈیو ویڈیو سےبحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئےتوبھونچال آئےگا۔قوم نےفیصلہ کرناہے،سراٹھا کےجینا ہےیا سیاسی کیڑےمکوڑوں کی طرح جیناہے۔حکمران عوام کےگھیرے میں آگئےہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 1, 2022