مصر میں خاتون رکن پارلیمنٹ کو امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصری پارلیمنٹ کی رکن الوفد پارٹی سے تعلق رکھنے والی نشوۃ رائف کو جنوب الوادی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا کے تیسرے سال کا امتحان میں مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر حنفی جبالی نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کا امتحان میں مبینہ طور پر نقل کرنے کا معاملہ اخلاقیات کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ الزام ثابت ہوا تو خاتون رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نشوۃ رائف کی الوفد پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ نقل سے متعلق کمیٹی کی تحقیقات اور رپورٹ پر منحصر ہے۔ جنوب الوادی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دعوی کیا تھا کہ یونیورسٹی کی خاتون ایگزامنر نے ایک طالبہ کو ایئر فون کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑا۔ طالبہ نے ائیر فون ایگزامنر کے حوالے کرنے سے انکار کیا۔ بعد میں پتا چلا کہ طالبہ رکن پارلیمنٹ ہیں جنہیں امتحان دینے سے روک دیا گیا۔ رکن پارلیمنٹ نشوۃ رائف نے امتحان دینے سے روکنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015