گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایک نیا فیچر سرکل ٹو سرچ متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر سے صارفین اپنے فون میں کہیں بھی سرکل بنا کر یا ہائی لائٹ کرکے سرچ کرسکیں گے۔ یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یہ فیچر آغاز میں چند فونز میں دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے والے افراد کو الگ سے ایپس اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر سے ویڈیوز، تصاویر، کسی ایپ یا میسجنگ کے دوران کسی بھی سوال کا جواب جاننا ممکن ہوگا۔ مثال کے طور پر کسی ویڈیو میں نظر آنے والی چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کے گرد سرکل بنانے سے تفصیلات جاننا ممکن ہو جائے گا۔ یہ فیچر کافی حد تک گوگل لینس سے ملتا جلتا ہے مگر سرکل ٹو سرچ کو استعمال کرنے کے لیے گوگل ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بس ہوم بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھنے پر یہ فیچر کام کرنے لگے گا۔ سرکل ٹو سرچ کے ساتھ گوگل لینس میں ملٹی سرچ فیچر کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گوگل لینس میں ملٹی سرچ فیچر تصویری سرچز میں مدد فراہم کرے گا۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کے لیے کسی چیز کی تصویر کھینچ کر اپنے ذہن میں موجود سوال کو لکھ کر سرچ کریں۔ سرکل ٹو سرچ کے برعکس ملٹی سرچ فیچر گوگل ایپ میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ کمپنی کے مطابق آغاز میں یہ فیچر امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015