5 دہائیوں بعد چاند پر اترنے کیلئے روانہ ہونے والا امریکا کا پہلا خلائی مشن سمندر میں گرکر ختم ہوگیا۔ 50 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکا نے گزشتہ ہفتے ایسا خلائی مشن روانہ کیا تھا جس نے چاند پر اترنا تھا، یہ مشن امریکا کے سرکاری خلائی ادارے ناسا کی بجائے یونائیٹڈ لانچ الائنس نامی نجی کمپنیوں نے روانہ کیا تھا۔ اس مشن کا نام پیریگرین ون تھا جس میں کچھ تکنیکی خرابی ہوئی اور وہ بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہوگیا۔ پیریگرین ون کے سگنل منقطع ہونے کی تصدیق آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے ٹریکنگ اسٹیشن نے کی ہے۔ مشن کا مقصد آسٹرو بائیوٹک( قمری اور سیاروں کے مشن کے لیے خلائی روبوٹکس ٹیکنالوجی تیار کرنے والی امریکی کمپنی) کا مقصد چاند کی سطح پر ناسا کے پانچ آلات پہنچانا تھا تاکہ اس دہائی کے آخر میں خلابازوں کی واپسی سے قبل مقامی ماحول کا مطالعہ کیا جاسکے۔ اگر پیریگرائن کرافٹ اترنے میں کامیاب ہو جاتا تو یہ نصف صدی میں ایسا کرنے والا پہلا امریکی مشن بن جاتا اور یہ کارنامہ انجام دینے والا پہلا نجی منصوبہ ہوتا۔ اس سے قبل چاند پر آج تک صرف امریکا، سوویت یونین، چین اور بھارت نے لینڈنگ کی ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015