شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کی خبر پر معروف اداکارہ کا دلچسپ تبصرہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سعیدہ امتیاز نے پاکستانی مردوں کے ایک سے زائد شادیاں کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ سعیدہ امتیاز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شادی کے بارے میں لکھا کہ پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی پاکستانی سے شادی کرنا چاہوں گی۔ اُنہوں نے لکھا کہ یہاں شادی نہیں شادیاں ہوتی ہیں، میں کسی اور ملک سے کوئی بندہ ڈھونڈ لوں گی۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ جیسے یہاں کے وزیراعظم بدلتے ہیں ہر 2 سال کے بعد ویسے ہی کچھ سالوں بعد بیویاں بھی بدلتی ہیں۔ اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شعیب ملک اور ثناء جاوید کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے شادی کے بارے میں اپنے ان خیالات کا اظہار شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق اور ثناء جاوید سے شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد کیا ہے، اس لیے کئی سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ ان کا شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کی خبر پر ردِعمل ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔ اس لیے پچھلے تین دن سے شعیب ملک کی سابق بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا سے طلاق اور اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کا موضوع پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مختلف مشہور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین اس چونکا دینے والی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔