ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلم ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے بجائے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای نے مسلم ممالک کو تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنا درست نہیں کیوں کہ جنگ بندی آپ کے نہیں بلکہ صیہونی ریاست کے ہاتھ میں ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ اسرائیل چاہے تو جنگ بندی کریں اور نہ چاہے تو نہ کریں۔ یہ ان کی مرضی ہے لیکن مسلم ممالک کے ہاتھ میں جو چیز ہے وہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے درست طریقے سے نمٹنا سفارتی تعلقات منقطع کرنا ہے۔ مسلم ممالک جو کام خود کرسکتے ہیں وہ کام تو کریں۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں 25 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید اور 63 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015