سعودی عرب کی خاتون انجینئر نے روبوٹ ڈاکٹر تیار کر کے کارنامہ انجام دے دیا ہے یہ ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں معاونت کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائبر سیکیورٹی اور انجینئرنگ نیٹ ورک کی ماہر براۃ العنزی نے روبوٹ ڈاکٹر تخلیق کر لیا ہے۔ یہ ای ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں اصل ڈاکٹروں کی معاونت کریں گے اور ڈاکٹر حضرات ان کی مدد سے ویڈیو لنک کے ذریعے مریضوں کا معائنہ با آسانی کر سکیں گے۔ ای ڈاکٹر کی خالق براۃ نے بتایا کہ اس کی مدد سے بیک وقت دو مریضوں کا معائنہ بھی کیا جا سکے گا جب کہ اگر ایسی صورت پیش آتی ہے کہ ڈاکٹر کہیں اور موجود ہے اور مریض کہیں اور تو وہ اس روبوٹک ڈاکٹر کے ذریعے دوسرے کلینک میں موجود مریض کی صحت کی معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے۔ اس ڈاکٹر روبوٹ کی تیاری میں تین سال کا عرصہ لگا۔ اس کی مزید افادیت بتاتے ہوئے براۃ العنزی نے کہا کہ ای ڈاکٹر آئسولیشن وارڈز میں انفیکشن کی منتقلی کا دائرہ محدود کرنے معاون ہو گا جہاں نرسوں کے بجائے روبوٹ کی مدد سے ادویات اور طبی ساز وسامان بھیجا جا سکے گا اور روبوٹ، اصل ڈاکٹر کے اسسٹنٹ کا کردار ادا کرے گا۔ خاتون انجینئر نے کہا کہ انہوں نے جو روبوٹ تیار کیا ہے، اس میں فنگر پرنٹس کے ذریعے روبوٹ سے ادویات وصول کرنے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔ اس کی مدد سے فارماسسٹ ادویات وصول اور مریضوں کو ادویات بھی مہیا کی جا سکیں گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015