خود کو دماغی طور پر صحت مند رکھنے کیلئے رات میں کم از کم سات گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق جس طرح کھانا پینا اور سانس لینا ہماری بقا کے لیے اہم ہے اسی طرح سونا اور آرام کرنا بھی انتہائی ضروری ہے کیونکہ ناکافی نیند آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ نیو یارک پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ آج کا انسان ماضی کے انسانوں کی نسبت ’’ایک گھنٹہ‘ کم سورہا ہے جبکہ بہت سے مرد و خواتین چوبیس میں صرف چار تا چھ گھنٹے کی نیند لے پاتے ہیں۔امریکن سلیپ ایپنیا ایسوسی ایشن کے مطابق امریکا بھر میں 70 فیصد بالغ افراد مہینے میں کم از کم ایک رات ناکافی نیند لیتے ہیں جب کہ 11 فیصد ہر رات کم نیند کی شکایت کر تے ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یوگا کو اپنے معمولات میں شامل کرنا بہتر نیند کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ یوگا نیند اور جاگنے کو منظم کرنے والے ہارمون میلاٹونن کی افزائش کرکے نیند کے لیے کارگر بنتا ہے۔ اضطراب، افسردگی اور تناؤ پر بھی یوگا کا نمایاں اثر پڑتا ہے۔ یوگی ٹائمز کے بانی جیسی گیبلر نے یوگا کے تین ایسے پوز شیئر کیے ہیں جو آپ کو پُر سکون نیند میں مدد دے سکتے ہیں۔ ہیپی بے بی پوز (Happy baby Pose) yoga 1 چائلڈ پوز (Child Pose) yoga 2 کورپس پوز (Corpse Pose) yoga 3
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015