سال2024 کا سب سے چھوٹا اور سب سے لمبا روزہ کونسا ہوگا؟

ماہ رجب آتے ہی مسلمان ماہ رمضان کا انتظار کرنے لگتے ہیں کیوں کہ رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کیلئے دنیا بھر کے مسلمان پہلے سے ہی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ العربیہ کی ایک رپورٹ میں مصر نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل ریسرچ کی سن ریسرچ لیبارٹری کے تیار کردہ فلکیاتی جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں ماہ شعبان کے چاند کی پیدائش 29 رجب 10 فروری کو ہوگی لہٰذا ماہ شعبان کی پہلی تاریخ 11 فروری بروز اتوار کو ہوگی۔ دوسری جانب رپورٹ میں خلیجی ممالک کیلئے رمضان کلینڈر کے تحت دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک میں 30 روزے ہوں گے اور پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی ماہرین فلکیات کے مطابق یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی، پاکستان میں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک میں رمضان کا پہلا دن سب سے چھوٹا ہوگا جس کا دورانیہ 13 گھنٹے 18 منٹ ہوگا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری یعنی 30 واں روزہ 9 اپریل بروز منگل کو ہوگا، رواں برس ماہ صیام کا آخری روزہ طویل ترین دن ہوگا جس کے روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 14 منٹ ہوں گے۔