اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں کے نئے اوقات یکم فروری سے 15 اپریل تک نافذ رہیں گے۔ بوائز اسکول صبح 8.30 سے دوپہر ڈھائی تک کھلے رہیں گے،گرلز اسکول صبح سوا 8 سے دوپہر سوا دوبجے تک کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعےکو بوائز اسکول سوا 12 اور گرلز اسکول دوپہر 12 بجے بند ہوں گے۔ ڈبل شفٹ والے اسکول پہلی شفٹ میں صبح پونے 8 سے دوپہر سوا بارہ تک کھلیں گے، سیکنڈ شفٹ کےاسکول دوپہرساڑھے 12 سےشام 5 بجےتک کھلیں گے۔ جمعے کو سیکنڈ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔