مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کی کمپنی نیورا لنک پہلی مرتبہ انسانی دماغ میں وائر لیس برین چپ نصب کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ایلون مسک نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے انسان میں نیورا لنک کا برین چپ امپلانٹ کردیا گیا ہے اور مریض اب ٹھیک ہورہا ہے۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج حوصلہ افزاء رہے ہیں، جس دوران نیورونز کی سرگرمیوں میں اضافے کو دیکھا گیا، اس چپ کی مدد سے لوگ اپنے خیالات کے ذریعے موبائل فون، کمپیوٹر سمیت تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کو کنٹرول کرسکیں گے۔ ایلون مسک نے مزید بتایا کہ ابتداء میں یہ چپ ہاتھوں پیروں کو استعمال کرنے سے معذور افراد کے دماغ میں نصب کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ امریکی اسٹارٹ اپ ’نیورا لنک‘ کے قیام کا مقصد ایسی کمپیوٹرائزڈ چپ تیار کرنا ہے، جسے انسانی دماغ اور جسم میں داخل کرکے اسے بیماریوں سے بچانا ہے۔ گزشتہ سال نیورا لنک نے اپنے امپلانٹ کا پہلا انسانی ٹرائل کرنے کیلئے امریکی ہیلتھ واچ ڈاگ سے کلیئرنس حاصل کی تھی، جس کا مقصد اسے فالج کے مریضوں کی مدد کیلئے استعمال کرنا ہے۔ اس سے قبل ٹیلی پیتھی کو حقیقت بنانے کی مسک کی کوشش تحقیقات کی زد میں آچکی ہے جب کمپنی کو اس ماہ ٹرائل سیفٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 5 ارب ڈالر کی کمپنی پر یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ٹیکنالوجی کی حفاظت سے متعلق سرمایہ کاروں کو گمراہ کررہی ہے جبکہ اس کے ٹیسٹ ٹرائلز کے نتائج میں جانوروں میں فالج، دورے اور دماغ کی سوجن ظاہر ہوئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ویوو کا 200 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف
- اگر ابھی تک گوگل کروم کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے تو فوری طور پر کرلیں
- کون خوش نصیب بن گئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ؟
- نامور اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، شوبز انڈسٹری میں سوگ
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015