گزشتہ برس ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے انسٹالیشن سے قبل پلے پروٹیکٹ کے نامعلوم اینڈرائیڈ ایپس کو اسکین کرنے کے متعلق اعلان کیا تھا۔ لیکن اب گوگل پلے پروٹیکٹ میں صارفین کو مالی دھوکا دہی سے تحفظ میں اضافے کے لیے اقدام کر رہا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد پلے پروٹیکٹ ویب براؤزر، میسجنگ ایپس یا فائل مینیجران تمام ایپس کو جائزہ لینے کے بعد خودبخود بلاک کر دے گا جو حساس معاملات میں صارف کی اجازت چاہیں گی (جن کو استعمال کرتے ہوئے عموماً مالی دھوکا دہی کی جاتی ہے)۔ گوگل کی جانب سے یہ اقدام خاص طور پر مالی دھوکا دہی کرنے والی ایپس جو ایس ایم ایس موصول ہونے، ایس ایم ایس پڑھنے، نوٹیفیکیشن بھیجنے اور اجازت حاصل کرنے کی درخواست کرتی ہیں کے معاملات کو دیکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ جعل ساز ایپس کی جانب سے بھیجے جانے والے ون ٹائم ایس ایم ایس یا نوٹی فیکیشن پر مبنی پاسورڈز میں گھس کر اسکرین کونٹینٹ کی جاسوسی کر سکتے ہیں۔ گوگل پلے سروس کے ذریعے اس فیچر کا آزمائشی ورژن آئندہ ہفتوں میں سنگاپور کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔ ایپ کو پلے پروٹیکٹ کے ذریعے بلاک کرنے کے بعد گوگل کی جانب سے ایک وضاحت جاری کی جائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ یہ ایپ حساس ڈیٹا تک رسائی کی اجازت مانگ سکتی ہے جس سے شناخت کے چوری ہونے یا مالی دھوکا دہی کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015