اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی کے اے سیریز کا سستا ترین فون متعارف کرادیا۔ کمپنی نے ریڈمی اے تھری کو 7-6 انچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ ریڈمی اے 3 کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ ہیلیو جی 360 کی چپ میں پیش کیا ہے، اسے مختلف میموری ماڈیولز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی نے فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 10 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ فون کے بیک پر ایک 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ ریڈمی اے 3 کے بیک پر مین کیمرا 8 میگا پکسل دیا گیا ہے جب کہ دوسرا کیمرا کو اس سے کم پکسلز کا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فونز کے کیمروں کی ٹیکنالوجی اپڈیٹ سینسرز سے لیس ہے۔ فون کو 3، 4 اور جی بی ریم جب کہ 64 اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی نے سب سے کم 3 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری ماڈیول کی پاکستانی قیمت 24 ہزار، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 27 ہزار روپے رکھی ہے۔ کمپنی نے سب سے مہنگے یعنی 6 جی بی ریم اور 126 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت محض 30 ہزار روپے رکھی ہے۔ فون کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015