ماہ رمضان میں افطار میں ایسی چیزیں کھانی ضروری ہیں جو ذائقہ دار بھی ہوں اور غذائیت بخش بھی تاکہ دن بھر کی توانائی کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔ اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار قیمے کی کچوریاں بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔ اجزاء:قیمہ —- آدھا کلونمک —- حسب ذائقہادرک لہسن پسا ہوا —- ایک کھانے کا چمچپیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) —- دو عدد درمیانیلال مرچ پسی ہوئی —- ایک چائے کا چمچثابت دھنیا —- ایک کھانے کا چمچکالی مرچ پسی ہوئی —– آدھا چائے کا چمچسفید زیرہ —- ایک چائے کا چمچہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) —– تین سے چار عددہرا دھنیا —- (باریک کٹا ہوا) —- ایک گٹھیلیموں کا رس —- دو کھانے کے چمچمیدہ —- ایک کلومیٹھا سوڈا —– ایک چائے کا چمچاجوائن —- آدھا چائے کا چمچگھی —- تلنے کے لیے ترکیب: میدہ میں نمک٬ میٹھا سوڈا٬ اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں- پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں-دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں- قیمہ٬ ادرک لہسن٬ کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے- پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں-چولہے سے اتار کر اس میں پیاز٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں-کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں- ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں- گرم گھی میں گولڈن براؤں ہونے تک ڈیپ فرائی کریں-کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں-






