لذیذ اور عمدہ خوبانی کی چٹنی بنانے کا طریقہ

خوبانی کی چٹنی مزے کی لگتی ہے لیکن اگر بازار جیسی خوبانی کی چٹنی گھر ہی میں بن جائے تو باہر سے لانے کی ضرورت ہی نہیں۔ اجزاء:خوبانی ایک کلو خشکچینی ۷۵۰ گرامنمک ۲۰ گرامسرکا ۷۵ ملی لیٹرادرک ۳۰ گرامسرخ مرچ ۳۰ گرام ترکیب: خشک خوبانی کو اچھی طرح صاف پانی سے دھو لیں پھر اسے رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں صبح خوبانی کو اسی پانی میں پکا کر اچھی طرح گلا لیں۔ اب اس میں ادرک لال مرچ ، نمک، چینی ڈال دیں۔ اور اتنی دیر تک پکائیں کہ جام کی طرح گاڑھا ہو جائے پھر اس میں سرکا ملا کر دس منٹ تک پکا کر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر حسب خواہش بوتلوں یا مرتبان میں بھر کر محفوظ کر لیں۔

کیٹاگری میں : صحت