خلائی مخلوق اور اڑن طشتریوں سے متعلق بہت سی کہانیاں، کارٹونز اور فلمیں تو سب نے دیکھ رکھی ہیں لیکن اس کی اصل حقیقت کیا ہے اس راز سے پردہ اٹھا دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے باقاعدہ طور پر خلائی مخلوق کے وجود سے متعلق حقائق جاری کرکے تمام دعوؤں کو مسترد کردیا۔ اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محمکہ دفاع پینٹاگون نے زمین پر خلائی مخلوق دیکھے جانے سے متعلق تمام دعوؤں کو پرکھنے کے بعد مرتب کردہ رپورٹ میں کیا ہے۔ گزشتہ روز جاری کی گئی اپنی تازہ رپورٹ میں اہم انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک صدی میں کسی خلائی مخلوق یا زمین سے باہر کسی ذہین مخلوق کے ہونے سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ کے مطابق عموماً خلائی مخلوق دیکھے جانے سے متعلق جو دعوے کیے گئے وہ غلط شناخت اور دیگر چیزوں کو خلائی مخلوق سے ملانے کی بنیاد پر ہوئے۔ پینٹا گون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی ایسے دعوؤں سے متعلق حکومتی تفتیشی رپورٹیں بھی اسی قسم کا اشارہ دیتی رہیں، حکومت نے خلائی مخلوق سے متعلق شواہد چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ پینٹاگون کے آن ڈومین ریزولوشن آفس کی جانب سے یہ نئی رپورٹ سن 1645 سے اڑن طشتریاں (یو ایف اوز) دیکھنے جانے سے متعلق کی گئی تمام تر تفتیشی رپورٹوں کی چھان بین کے بعد جاری کی گئی ہے۔ اس سے قبل سال 2022 میں پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ حکومت یا نجی کمپنیاں خلائی مخلوق سے متعلق کوئی بھی معلومات خفیہ رکھنے میں شامل نہیں رہی ہیں۔ کانگریس کی ہدایت پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تمام تفتیشی کوشیں، ان کا تعلق کلاسیفیکشن کی کسی بھی سطح سے ہو، یہی ظاہر کرتی ہیں کہ اب تک دیکھی گئیں چیزیں یا مظاہر عام اور معمولی نوعیت کے تھے اور انہیں غلط شناخت کر کے ایسے نتائج اخذ کیے گئے۔ پچھلے کئی برسوں میں امریکی حکام کو یو ایف اوز دیکھے جانے سے متعلق کئی اطلاعات موصول ہوئیں۔ سال 2021 میں ایک حکومتی رپورٹ میں ایسے 144 دعوؤں کی تفتیش کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ان میں کسی بھی غیر زمینی مخلوق کی موجودگی کے شواہد نہیں تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آڈیو لیکس کیس: جسٹس بابر ستار نے خود کو الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟ نام سامنے آگئے
- فٹبال میچ بن گیا میدان جنگ، 10 کھلاڑی زخمی
- علاقائی تنازعات عالمی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: سعودی وزیر خزانہ
- موبائل فون کو صحیح چارج کرنے کا آسان طریقہ آزمائیں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015