امریکا کے ایک ڈیزائنر انے مچھلی کی شکل کی ایک پُر تعیش آبدوز کا خیال پیش کیا ہے جو سات دن تک سطح پر آئے بغیر 328 فٹ کی گہرائی تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈیزائنر کی ڈیپ سی ڈریمر نامی اس آبدوز میں ایک ہال موجود ہے جس میں بیٹھ کر مسافر زیر سمندر مناظر کو دیکھ سکیں گے۔ 328 فٹ کی گہرائی تک جانے والی آبدوز ڈیپ سی ڈریمر گہرے سمندر میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے اس یاٹ میں ایک خاموش برقی موٹر لگائی گئی ہے جس سے آبی حیات متاثر نہیں ہوگی۔ اندر لگی بیٹریوں کے سبب یہ آبدوز سات دن تک زیر سمندر ساکت رہنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ یاٹ میں سمندر کے نیچے موجود دنیا کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک بڑا مشاہداتی ببل نصب کیا گیا ہے جس میں آرم دہ کرسیاں موجود ہیں۔ پیش کی جانے والی خیالی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاٹ میں ایک بڑا پیانو بھی موجود ہے جو مسافروں کو دورانِ سفر منفرد نظارے کرتے وقت محظوظ کرے گا۔ پیش کی گئی تصویر کے مطابق اس آبدوز میں سیلون، مہمانوں کا کیبن، مالک کا کیبن اور لانڈری روم ایک ترتیب میں دکھائے گئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انگریزی روانی سے کیسے بولی جائے؟ گوگل نے مشکل آسان کر دی
- آڈیو لیکس کیس: جسٹس بابر ستار نے خود کو الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟ نام سامنے آگئے
- فٹبال میچ بن گیا میدان جنگ، 10 کھلاڑی زخمی
- علاقائی تنازعات عالمی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: سعودی وزیر خزانہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015