انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ بائیو میٹرک سینسر کے بغیر ڈیوائس رکھنے والے صارفین کو اپنی چیٹ محفوظ بنانے کے لیے نئے فیچر پر کام کر رہی ہے۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ کے تازہ ترین بِیٹا ورژن میں ان لاک ود بائیو میٹرک ٹوگل کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو آن ہونے پر انگلیوں کے نشان، چہرہ یا دیگر شناخت کے نشان کو استعمال میں لا سکتا ہے۔ فی الوقت واٹس ایپ صارفین صرف بائیو میٹرک تصدیق کو استعمال کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیچر مخصوص ڈیوائسز تک محدود ہوجاتا ہے۔ اس فیچر میں منفرد شناخت کنندہ کا اضافہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہر صارف کو پاس کوڈ استعمال کرتے ہوئے ان کی چیٹ محفوظ کرنے میں مدد دے گا۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق زیرِ آزمائش یہ نیا فیچر کے لیے واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائڈ 2.24.6.20 ورژن کے مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ بدقسمتی سے اس اپ ڈیٹ کی انسٹالیشن کے بعد صارفین نے ایپ کے کریش کرنے کی شکایات درج کی ہیں۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ آیا اس نئے سیکیورٹی فیچر کی وجہ سے صارفین کو یہ مشکل پیش آ رہی ہے یا اس کی کوئی اور وجہ ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انگریزی روانی سے کیسے بولی جائے؟ گوگل نے مشکل آسان کر دی
- آڈیو لیکس کیس: جسٹس بابر ستار نے خود کو الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟ نام سامنے آگئے
- فٹبال میچ بن گیا میدان جنگ، 10 کھلاڑی زخمی
- علاقائی تنازعات عالمی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: سعودی وزیر خزانہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015