میٹا کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کو نمایاں حد تک تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس کو تبدیل کرنے پر کام کیا جا رہا تھا۔ اب یہ نیا یوزر انٹرفیس صارفین کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کا ڈیزائن نمایاں حد تک بدل گیا ہے یا یوں کہہ لیں کہ بالکل نیا محسوس ہوتا ہے۔ اس نئے ڈیزائن میں اوپر موجود چیٹس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اور کالز کے ٹیب نیچے منتقل کر دیے گئے ہیں جو کافی زیادہ بہتر محسوس ہوتے ہیں۔ اسٹیٹس ٹیب کا نام تبدیل کرکے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ واٹس ایپ ہوم فیڈ کے اوپر سے سبز رنگ کو ہٹا کر اسے مکمل سفید کر دیا گیا ہے۔ ڈارک موڈ کے لیے ایک نمایاں گرین کلر تھیم کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جبکہ چیٹ ببل کے رنگوں اور فلوٹنگ ایکشن بٹن کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ٹیبز کو دائیں بائیں سوائپ کرکے بھی اوپن کیا جاسکتا ہے اور ضروری نہیں کہ نیچے ان کے آئیکون پر کلک کیا جائے۔ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اس طرح کا یوزر انٹرفیس کافی عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے مگر اینڈرائیڈ میں کئی برس بعد ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس تبدیلی سے عندیہ ملتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے مطالبات کو تسلیم کیا جاتا ہے اور اس کے مطابق تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انگریزی روانی سے کیسے بولی جائے؟ گوگل نے مشکل آسان کر دی
- آڈیو لیکس کیس: جسٹس بابر ستار نے خود کو الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟ نام سامنے آگئے
- فٹبال میچ بن گیا میدان جنگ، 10 کھلاڑی زخمی
- علاقائی تنازعات عالمی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: سعودی وزیر خزانہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015