ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ ڈی آئی خان خودکش حملے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کے کانوائے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان خودکش حملے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے دو افسران سمیت 8 جوان شہید ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ دہشتگردوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا، دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران 2 جوان شہید بھی ہوئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015