امریکی ریاست فلوریڈا میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے فیس بک پیجز بنانے پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد 14 سال سے کم عمر بچے فیس بک پر پیجز نہیں بنا سکیں گے۔ فلوریڈا کے گورنر ’’رون ڈی سانٹس‘‘ نے 14 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پیج کی ممانعت اور 14 سے 15 سالہ بچوں کے والدین کی اجازت سے سوشل میڈیا پیج بنا سکنے پر مبنی قانونی بِل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بچے ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں اور خود کو نقصان پہنچا لیتے ہیں جبکہ بعض اوقات خودکشی جیسا قدم بھی اٹھا لیتے ہیں۔ فلوریڈا کے گورنر نے کہا کہ مذکورہ بِل بچوں کی جنسی مواد والے صفحات تک رسائی کو بین کرے گا اور والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کا امکان فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے قانون یکم جنوری 2025 کو نافذ کر دیا جائے گا۔ یادرہے کہ فلوریڈا کی صوبائی اسمبلی نے 25 جنوری کو والدین کی منظوری لیے بغیر 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنے پر مبنی قانونی بِل کی منظوری دے دی تھی لیکن ڈی سانٹس نے اس مؤقف سے کہ بِل منظور کر کے والدین کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے بِل کو ویٹو کر دیا تھا۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015