فالج ایسا مرض ہے جو دنیا بھر میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے۔ فالج کا حملہ دماغ میں خون کی نالی کی بندش یا رساؤ کے باعث ہوتا ہے جو کہ ناکافی آکسیجن اور غذائیت کی فراہمی کا باعث بنتا ہے، اس کے نتیجہ میں دماغی خلیوں میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔ فالج کے شکار فرد کا فوری علاج نہ ہو تو موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کا خطرہ بڑھانے والے عناصر اور علامات پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ موجودہ عہد میں جوان افراد میں فالج کے کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب ایک نئی تحقیق میں اس کی ممکنہ وجہ کو دریافت کیا گیا۔ چین میں ہونے والی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات کے وقت استعمال کی جانے والی مصنوعی روشنیوں (بلب وغیرہ) میں زیادہ وقت گزارنے سے سے فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔ تحقیق کے مطابق آؤٹ ڈور آرٹی فیشل لائٹس اور فالج کے خطرے کے درمیان تعلق موجود ہے۔ اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں مصنوعی روشنیوں کو دل کی شریانوں کے امراض کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا مگر یہ پہلی تحقیق تھی جس میں رات کو روشنی کی آلودگی اور فالج کے درمیان ممکنہ تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ محققین نے بتایا کہ فالج کا خطرہ بڑھانے والے روایتی عناصر جیسے تمباکو نوشی، موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 روک تھام کے لیے کافی پیشرفت ہوئی ہے مگر ہمیں ماحولیاتی عناصر کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ اس تحقیق میں 28 ہزار سے زائد افراد پر مصنوعی روشنیوں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس مقصد کے لیے روشنی کی آلودگی کے شکار علاقوں کی سیٹلائیٹ تصاویر حاصل کی گئی اور پھر ان مقامات پر فالج کے کیسز کی تعداد کو دیکھا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ مصنوعی روشنیوں کی زد میں زیادہ وقت تک رہنے والے افراد میں فالج کا خطرہ 43 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ رات کے وقت مصنوعی روشنیوں میں زیادہ وقت گزارنے سے دماغی امراض بشمول فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی روشنیوں سے میلاٹونین نامی ہارمون بننے کا عمل دب جاتا ہے، جس سے ہماری جسمانی گھڑی اور نیند متاثر ہوتی ہے اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- ٹی 20 ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے متعلق اہم پیشگوئی
- ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل 60 سالہ خاتون کے نام
- شاہین آفریدی پہلے اوور میں 50 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے
- تحریک انصاف کے اندر اختلافات شدت اختیار کرگیا، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015