ماہرین کے مطابق گھریلو کام کاج میں استعمال ہونے والے بہت سے کیمیکلز جن میں بالوں کی مصنوعات ، فرنیچر اسپرے اور جراثیم کش ادویات شامل ہیں، دماغی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہت سے گھریلو کیمیکلز اعصابی امراض جیسے کہ ملٹیپل اسکلیروسس اور آٹزم کا خطرہ بن سکتے ہیں۔ تحقیق امریکا کے کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے کی ہے جو کہ نیچر نیورو سائنس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ 1,823 عام کیمیکلز کی جانچ پڑتال میں سے 292 کیمیکلز ایک خاص قسم کے دماغی خلیے ’اولیگوڈینڈروسائٹ‘ کی لیے زہریلے ہیں۔ اولیگوڈینڈروسائٹ وہ خلیے ہیں جو اعصابی خلیوں کے گرد ایک حفاظتی موصلیت پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ مطالعے کے سرکرہ مصنف، ڈاکٹر پال ٹیسار نے نیوز ریلیز میں کہا کہ اولیگوڈینڈروسائٹس کا نقصان ملٹیپل اسکلیروسس اور دیگر اعصابی امراض کی نشاندہی کرتا ہے۔ محققین کی ٹیم میں شامل پروفیسر ڈاکٹر ڈونلڈ اور اسکول آف میڈیسن میں انسٹی ٹیوٹ فار گلیل سائنسز کے ڈائریکٹر روتھ ویبر نے کہا کہ اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ کہ گھریلو مصنوعات میں ایسے مخصوص کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو اولیگوڈینڈروسائٹس کو براہ راست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں اعصابی بیماری سے منسلک کیمیکلز کے عناصر غیرواضح تھے تاہم یہ حالیہ تحقیق کیمیکلز سے متعلق عناصر کو زیادہ واضح کردیتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- ٹی 20 ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے متعلق اہم پیشگوئی
- ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل 60 سالہ خاتون کے نام
- شاہین آفریدی پہلے اوور میں 50 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے
- تحریک انصاف کے اندر اختلافات شدت اختیار کرگیا، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015