سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ بینڈ کی رفتار سے 45 لاکھ گُنا زیادہ تیز ہے۔ برمنگھم کی ایسٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں سمیت ایک بین الاقوامی ٹیم نے عمومی طور پر استعمال ہونے والے آپٹیکل فائبر کی مدد سے 301 ٹیرا بِٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سائنس دانوں نے یہ ریکارڈ ڈیٹا منتقلی کی رفتار ایک نئی آپٹیکل پروسیسنگ ڈیوائس بنا کر حاصل کی، جس نے نئی ویو لینتھ (طول موج) بینڈز کی راہ کھولی جس کو اس سےقبل فائبر آپٹک نظام میں استعمال نہیں کیا گیا۔ ایسٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آئن فلپس کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کو گھر یا دفتر میں موجود انٹرنیٹ کنیکشن جیسے آپٹیکل فائبر کے ذریعے بھیجا گیا۔ تاہم، محققین نے کمرشلی دستیاب سی- اور ایل- بینڈز کے ساتھ دو اضافی اسپیکٹرل بینڈز ای-بینڈ اور ایس-بینڈ کا استعمال کیا۔ ان بینڈز کی روایتی طور پر ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ سی- اور ایل- بینڈز صارفین کی طلب کو پورا کر دیتے ہیں۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015