عالمی سطح پر ہر شخص سالانہ تقریباً 79 کلو کھانا ضائع کرتا ہے جو عالمی سطح پر یومیہ 1 ارب ضائع شدہ کھانا بنتا ہے۔ اقوام متحدہ کے فوڈ ویسٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں پیدا ہونے والی خوراک کا 19 فیصد فضلہ کے طور پر ضائع کیا گیا ہے جو تقریباً 1.05 ارب میٹرک ٹن خوراک کے برابر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2030 تک خوراک کے ضیاع کو نصف کرنے کے ہدف سے متعلق ممالک کی جانب سے اٹھائے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی خوراک کے کُل فضلے میں 60 فیصد حصہ گھرانوں کا اور 30 فیصد ریسٹورنٹس کا بنتا ہے۔ مقامی حکومتوں، اداروں اور صنعتی گروپس کی اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کو اپنانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ شراکت داری سے عالمی سطح پر کھانے کے ضیاع کو کم کیا جاسکے۔ فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سن 2022 میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ارب کھانے کے پیکٹ پھینکے گئے۔ خاندانوں اور کمپنیوں نے ایک ٹریلین سے زائد مالیت کا کھانا پھینکا جبکہ تقریباً آٹھ سو ملین افراد بھوک کا شکار ہیں۔
اہم خبریں
Recent Posts
- انجیلو میتھیوز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
- ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان میں سوگ کا اعلان
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
- حکومت پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015