ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کی جانب سے مخصوص ایکس اکاؤنٹس کے لیے پریمیئم فیچرز کی مفت فراہمی کا اعلان کردیا گیا۔ ایلون مسک نے اپنے ایک بیان میں ایکس کے سبسکرپشن پروگرام کے حوالے سے نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان تبدیلیوں سے ایکس صارفین ماہانہ فیس ادا کیے بغیر ہی پریمیئم فیچرز کو مفت استعمال کر سکیں گے۔ ایکس کے مالک کا اپنی ایک پوسٹ میں کہنا تھا کہ ‘ان تمام ایکس اکاؤنٹس کو پریمیئم فیچرز تک مفت رسائی ہوگی جن کو ڈھائی ہزار سے زائد ویریفائیڈ اکاؤنٹس سبسکرائب کررہے ہوں گے۔ ایلون مسک نے مزید بتایا کہ 5 ہزار ویریفائیڈ فالوورز والے اکاؤنٹس کو پریمیئم پلس کے فیچرز تک مفت رسائی دی جائے گی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں تبدیل کی گئی ایکس کی نئی پالیسیز کے مطابق پریمیئم کی سبسکرپشن کی ماہانہ فیس 2250 روپے مقرر کی گئی تھی۔ صارفین کو متعدد خصوصی فیچرز جیسے ایڈٹ پوسٹس، طویل پوسٹس اور ویڈیو اور دیگر تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015