اینٹی کرپشن پولیس رانا ثنااللہ کو گرفتار کرنے میں ناکام

اینٹی کرپشن پولیس وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تاہم تھانہ کوہسار نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے معذرت کرلی۔
اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم تھانہ کوہسار پہنچ گئی اینٹی کرپشن ٹیم تھانے میں وارنٹ کی اطلاع کرے گی
نعيم جنجوعہ 03321787575 03177707456 راولپنڈی اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، اور سينئر سول جج کا رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالتی حکم پرعملدرآمد کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سیف کی قیادت میں 4 رکنی اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ کوہسار پہنچی اور وفاقی پولیس کو رانا ثنااللہ کے وارنٹ سے متعلق آگاہ کیا۔
دوسری جانب کوہسار پولیس نے رانا ثناء اللہ خان کے وارنٹ کی تعمیل سے معذرت کرلی اور مؤقف پیش کیا کہ رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ ہماری حدود میں نہیں آتی۔
تھانہ کوہسار پولیس کا کہنا تھا کہ آپ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے، جس کی حدود میں رہائش گاہ ہے وہاں رجوع کریں، آپ کا وارنٹ گرفتاری مکمل ہی نہیں ہے۔
تھانہ کوہسار پولیس کی معذرت پر ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سیف، انسپکٹر عبدالرحمان، انسپکٹر رضوان، اور راولپنڈی سے آئے ذوالفقار احمد پر مشتمل اینٹی کرپشن کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔