نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر سابق کپتان کا تبصرہ

سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ آج ہماری ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلی، جس کے باعث ہم کیویز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔
آل راؤنڈر نے شاداب خان اور حارث رؤف کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ آج کا گیم پلان پاکستان کے حق میں رہا، بابرالیون کو مبارکباد، ماضی کے مقابلے آج قومی ٹیم کو آج آزاد کرکٹ کھیلتے دیکھا۔