محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے عید سے قبل دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق منگھو پیر سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار دہشت گرد عید سے قبل شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں سلمان شاہ اور میر علی شاہ شامل ہیں، ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور اس کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو کراچی کے منگھو پیر روڈ پر نورس چورنگی کے قریب محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد ولی رحمٰن کو گرفتار کرلیا تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ولی رحمٰن کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوا ہے، ولی رحمٰن متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے، اس کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ولی رحمٰن نے ہلاک دہشت گرد قاری حسین سے خودکش حملے کی ٹریننگ لی تھی، گرفتاری کے خوف سے 2009 میں ولی رحمٰن دبئی فرار ہوگیا تھا۔ 7 مارچ کو کراچی کے ضلع کیماڑی میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔ علاوہ ازیں 20 جنوری کو سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015