سندھ حکومت نے صوبے کے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی ہے کہ عدالتوں کی جانب سے بھرتیوں پر عائد پابندی بھی ختم کرائی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزراء، مشیران ، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظور دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ وہ عدالتوں سے بھرتیوں پر پابندی کو ختم کروائیں۔ دوران اجلاس وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پراجیکٹ ( کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے پراجیکٹس شروع کیے ہیں؛ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی پراجیکٹ صاف پانی کی فراہمی ، واٹر بورڈ کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانےکے لیے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کی مجموعی لاگت کا 40 فیصد ورلڈ بینک ، 40 فیصد اے آئی آئی بی اور 20 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی۔ اجلاس میں سندھ حکومت نے اپنے حصے کے 646.756 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے 400 ملین روپے کی بھی منظوری دی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانات سے علاقائی استحکام کو خطرہ ہے: وزیر خارجہ
- آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان
- شیر افضل مروت کی گاڑی کیسے حادثے کا شکار ہوگئی؟ اہم انکشاف
- عماد وسیم کا عامر اور بابر کے متعلق بڑا بیان، کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی
- نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونیوالی تقریب حلف برداری ملتوی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015