رہنما پیپلزپارٹی خورشیدشاہ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ تک فری بجلی کیلئے سولر سسٹم دے رہے ہیں۔ سکھر میں رہنما پیپلزپارٹی خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300یونٹ تک فری بجلی کیلئےسولرسسٹم دےرہےہیں لیکن وقت لگےگا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ جو ہوا گھر کا معاملہ ہے اس میں کچھ نہیں کہوں گا،اپوزیشن کو مار دھاڑ سوٹ کرتی ہے،پارلیمنٹ میں شورسے کچھ نہیں ہوتا، پارلیمنٹ میں شور ہوتا ہے تو ہم انجوائے کرتے ہیں۔ رہنما پی پی نے کہا کہ جلسے جلوسوں سےحکومتیں نہیں جاتیں، آئین،قانون کےتحت اپوزیشن پارلیمنٹ میں کردار ادا کرے، اپوزیشن آئین کےمطابق کرداراداکرے تو حکومت کیلئے پریشانیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سےمعاملات طےہوبھی گئے تو وہ سب مصنوعی ہوگا، ہمیں مستقل بنیادوں پر ان مسائل کا حل نکالنا ہوگا، تمام وسائل کے باوجود مسائل حل نہیں ہورہے،پتہ نہیں کیسی مجبوریاں ہیں۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اندرون سندھ میں صحت کے حوالے سے بہت مسائل ہیں ، محکمہ صحت میں کرپشن کے باعث مسائل سامنے آئے ہیں، نگراں سیٹ اپ میں کوئی پوچھنے والانہیں تھا اس لیے اداروں کا برا حال ہوا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- میئر لندن بننے کے بعد صادق خان کا برطانوی وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ
- پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا
- ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
- بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانات سے علاقائی استحکام کو خطرہ ہے: وزیر خارجہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015