ایک چیز کے استعمال سے وزن میں کمی اور بال بھی لمبے

بےشمار خواتین کو بڑھتی عمر کے ساتھ وزن کی زیادتی اور بال جھڑنے جیسے مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے جس کے علاج کیلئے وہ ہرممکن کوشش کرتے ہوئے تمام تر جتن بھی کرتی ہیں۔ لیکن اب ان کا یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے، کیونکہ زیر نظر مضمون میں ایک ایسا طریقہ بیان کیا گیا ہے کہ جس پر عمل کرکے خواتین اپنے کو نہ صرف گھنا اور لمبا کرسکتی ہیں بلکہ اپنے وزن کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ اب صرف ایک ہی بیج سے بال بھی بڑھائیں اور اپنا وزن بھی کم کریں۔ کیا آپ جانتی ہیں کہ ’تخم ہالون‘ کیا ہے؟ اور اس بیج کو کھانے کے حیرت انگیز فوائد کیا ہیں اور اسے کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔ قدرت نے ایسی غذائیں جو نہ صرف ذائقہ دار ہوتی ہیں بلکہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں، ان خزانوں میں سے ایک ہالون کے بیج بھی ہیں، جسے کریس سیڈ بھی کہا جاتا ہے۔ چھوٹے سائز کے یہ بیج طاقتور اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جو نہ صرف بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتے ہیں بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ مشہور نیوٹریشنسٹ روجوتا دیویکر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کیا کہ ہالون کے بیج کیلشیم، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، پروٹین، آئرن اور فولک ایسڈ جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ سب بالوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں۔ یہ بیج دیگر غذائی اجزاء کے ساتھ پروٹین اور غذائی ریشہ سے بھرپور ہوتے ہیں، جو انہیں وزن کم کرنے والی غذا میں ایک اچھا اضافہ بناتے ہیں۔ ان کا پروٹین مواد پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے، بھوک کو دباتا ہے اور ضرورت سے زیادہ کھانے کو روکتا ہے جب کہ کم سے کم چکنائی انہیں وزن کے لحاظ سے کھانے اور مشروبات میں ایک مثالی اضافہ بناتی ہے۔ ماہر غذائیت لیما مہاجن بتاتی ہیں، ہالون کے بیجوں میں فائبر کی اعلیٰ مقدار انہیں قبض اور اس سے متعلقہ ہاضمہ کی تکالیف، جیسے گیس اور اپھارہ کو دور کرنے میں موثر ثابت کرتی ہے۔ آدھا چائے کا چمچ ہفتے میں تین بار کھانا شروع کریں اور انہیں دودھ، لسی یا ملک شیک میں ملا کر پیئیں۔ آئرن کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے کھانے سے 15 منٹ پہلے انہیں لیموں کے پانی میں ڈال کر بھی پی سکتے ہیں۔ اسے سلاد میں شامل کرنا بھی ان کے فوائد سے لطف اندوز ہونے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔  

کیٹاگری میں : صحت