گرمیوں کے موسم میں سر کی جلد میں بھی بے حد پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو کئی قسم کی اسکن الرجی اور بالوں کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی، دھوپ، دھول مٹی، اور زیادہ کیمیکل والے پراڈکٹس استعمال کرنے کی وجہ سے بھی بال روکھے سوکھے، بے جان اور بے… اس لئے گرمیوں کے موسم میں آپ کو اپنے بالوں کا اور بھی زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ اپنے بال جھڑنے، ان میں خشکی اور اسکن کے مسائل ہونے سے محفوظ رکھ سکیں لیکن اس کے لئے اب پریشان ہونے اور ہزاروں روپے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔ جی ہاں! کیونکہ آپ کے باورچی خانے میں ہی آپ کے اس مسئلے کا حل موجود ہے، آج ہم آپ کو ایک ایسا ہئیر ماسک بنانے اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بتانے والے ہیں جس کے استعمال سے آپ کر سکیں گے اپنے بالوں کو سیدھام نرم و ملائم اور مضبوظ آسانی سے۔ بالوں کو سیدھا اور نرم و ملائم بنانے والا ماسکاجزاء ایک عدد کیلا2 کھانے کے چمچ شہد3 چمچ دہی یا پھر اپنے بالوں کی لمبائی کے مطابق ترکیبایک پیالی لیں اس میں کیلا چھیل کر ڈالیں اب اس میں شہد اور دہی بھی شامل کریں اور کانٹے کی مدد سے اسے اچھی طرح پھینٹ کر اسموتھ کریم ماسک جیسا بنا لیں، اب بالوں کی جڑوں سے لے کر سِروں تک اچھی طرح یہ ماسک لگا کر ہیئر کیپ پہن لیں، اس ماسک کو کم سے کم 20 سے 30 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔اس ماسک میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء آپ کو با آسانی باورچی خانے سے میسر ہو سکتے ہیں بس ان چیزوں کو استعمال کر کے ہر ہفتے میں ایک مرتبہ ماسک بنا کر لگائیں اور پائیں گھر میں ہی پارلر جیسا ہیئر ٹریٹمنٹ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015