ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی وزن میں کمی کی رفتار کو روک سکتی ہے، نامکمل نیند اور جسم کے تھکے رہنے سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ کیا آپ موسم گرما کے دوران اپنے جسم کو کچھ کلو وزن کم کرنے کے لیے تیار کر رہے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو یہ صحت سے متعلق رپورٹ آپ کے لیے سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن بڑھتے ہوئے اس بات کا اندازہ نہیں ہو پاتا جبکہ وزن کم کرنے میں اچھی خاصی سخت محنت لگتی ہے اور اس سفر میں لاکھوں افراد شامل ہیں۔ موسمِ گرما کو وزن کم کرنے کے لیے بہترین موسم قرار دیا جاتا ہے، اس دوران وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد پہلے سے کئی گنا زیادہ خود کو متحرک رکھنے اور سخت محنت کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک اور ورزش کے معمولات کے علاوہ، بہت سے اور عوامل بھی ہیں جو وزن کے بڑھنے اور یا کم ہونے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ان عوامل میں سے ایک نیند ہے، مناسب نیند آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے ضروری ہے جبکہ نامناسب نیند ذہنی تناؤ سمیت پیٹ پر چربی اور وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی آپ کے وزن کے کم ہونے کی رفتار کو سست کر کے آپ کا چند کلو وزن بڑھا سکتی ہے۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت محنت، ورزش اور بہتر خوراک کے باوجود وزن کم نہ ہونے کے نتیجے میں آپ کی نیند قصوروار ہو سکتی ہے۔ نمی اگروال کے مطابق 3 طریقوں سے نیند کی کمی آپ کے جسمانی وزن کو متاثر کرتی ہے۔ ضدی چربی کا ذخیرہ: غذائیت کی ماہرین کے مطابق جب آپ پرسکون اور بھرپور نیند سے محروم رہتے ہیں تو آپ کا جسم توانائی کے لیے چربی جلانے کے بجائے جمع کرنا شروع کر دیتا ہے، اس کے نتیجے میں آپ ایک دن میں کم کیلوریز جلا سکتے ہیں۔ کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کی بڑھی ہوئی سطح: نیند کی کمی جسم میں کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کی سطح کو بڑھا سکتی ہے، ہائی کورٹیسول کی سطح وزن میں کمی کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے، یہ آپ کو ضرورت سے زیادہ کیلوریز کے استعمال کی جانب راغب کر سکتی ہے۔ خراب میٹابولزم: میٹابولزم آپ کے جسم میں وہ شرح ہے جس کی بنیاد پر آپ کا جسم کیلوریز جلاتا ہے۔ صحت مند (تیز) میٹابولزم کا مطلب ہے وزن میں بہتر انداز میں کمی۔ نیند کی کمی آپ کے میٹابولک ریٹ کو سست کر سکتی ہے اور آپ کے لیے وزن کم کرنا مشکل بنا سکتی ہے۔ لہٰذا، آپ کا وزن کم کرنے کے سفر کے دوران نیند کو ترجیح دینا بہت ضروری ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی
- پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام شروع کرنے کیلئے تیار ہے: وزیر خزانہ
- انٹرنیٹ کا استعمال ہماری شخصیت پر کیا اثر ڈالتا ہے؟
- خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
- بابراعظم نے آئرلینڈ کیخلاف جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015