سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے اپنی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، کیویز نے بلیئر ٹکنر کی جگہ ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ ڈیون کونوے، فن ایلن، گلین فلپس، مارک چیپمن، جیمز نیشم، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم ملن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں ٹیموں کو پاکستان نے ہرایا تھا۔