ٹک ٹاک سوشل میڈیا کی مشہور ایپلی کیشن ہے لیکن اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کو دنیا کے کئی ممالک میں پابندی کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر دنیا کے کئی ممالک نے مختلف سیکیورٹی خدشات کے باعث پابندی عائد کر رکھی ہے۔ کینیڈا کی حکومت نے رواں سال فروری میں اس ایپ پر سیکیورٹی خدشات کے باعث پابندی عائد کی تھی جب کہ کئی یورپی ممالک میں بھی اس ایپ پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کررکھی ہے اور نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے سیکیورٹی خدشات کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی لگائی۔ صومالیہ نے دہشتگرد گروپوں کی جانب سے ٹک ٹاک ایپ کو دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال کرنے پر گزشتہ سال 2023 میں اس ایپ پر پابندی لگا دی جب کہ تائیوان نے بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی جھڑپ کے بعد سال 2020 میں ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کردی تھی اور اس ایپ کو مستقل طور پر بند کرنے کی وجہ ملکی سلامتی کو خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اب امریکا کی حکومت بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے بعد دیگر کئی ممالک میں بھی اس پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015