جنرل اسمبلی میں قرارداد پر چین، امریکا اور روس کے شکر گزار ہیں: وزیر خارجہ

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر چین، امریکا، روس کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے سماجی رابے کی ویب سائٹ ئوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرار داد منظور ہو چکی ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرار داد 141 ممالک نے منظور کی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جیو پالیٹکل تقسیم انتہائی گہری ہے، قرارداد پیش کرنے میں چین، امریکا اور روس کے شامل ہونے پر شکر گزار ہوں۔
وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکر گزار ہوں۔

Resolution on ?? climate catastrophe, sponsored by 141 countries passed unanimously at #UNGA. ??, ?? & ?? among co-sponsors , at a time of great geo-political divides we are particularly grateful for this unity. Thankful to @antonioguterres & @UN_PGA. Great work @PakistanPR_UN . https://t.co/AJ2buEc2KN
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 9, 2022