عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والی کمپنی آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2024 کے دوران آئی فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کمی کے باعث سام سنگ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والی کمپنی کا اعزاز ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل 2023 میں ایپل نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ مگر 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین میں آئی فونز کی طلب میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ چین ایپل کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے مگر امریکا کی جانب سے چینی ایپس کے خلاف اقدامات پر چینی حکومت کی جانب سے امریکی مصنوعات کے خلاف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر اس عرصے کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت کی فروخت میں گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا اور 28 کروڑ سے زائد فونز فروخت ہوئے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015