دنیا کی سب سے بڑی مفت اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ مکمل طور پر بدلنے کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر آپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب دیکھنے کے عادی ہیں تو بہت جلد اس میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔ گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس کے ویب ورژن کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ یوٹیوب میں ویڈیو ٹائٹل، اپ لوڈ انفو اور کمنٹس کو دائیں جانب اس جگہ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ابھی وہ ویڈیوز نظر آتی ہیں جو اس سروس کی جانب سے سجیسٹ کی جاتی ہیں۔ اسی طرح سجیسٹ ویڈیوز اور شارٹس شیلف کو ویڈیو کے نیچے ایک نمایاں جگہ پر منتقل کر دیا جائے گا۔ اس ڈیزائن میں ویڈیو ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات اب مختصر جگہ پر نظر آئیں گی۔ ویب ورژن کا نیا ڈیزائن پرانے سے بالکل مختلف محسوس ہوتا ہے جو ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کو زیادہ پسند نہ آئے۔ کمپنی کی جانب سے کمنٹس کی جگہ صارفین کے مواد کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ڈیزائن کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد ڈیسک ٹاپ پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے کمنٹس پڑھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015