خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور بچلے درجے کے سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں خواتین سمیت 6 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ ضلع اپر دیر سے سوات آنے والے 10مسافروں کو طوفانی بارش نےگھیر لیا، طوفانی بارش کے دوران شدید سردی سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ شدید سردی سے خاتون سمیت 4 افراد بے ہوش جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے 10افراد اپر دیر سے پیدل قادر کوٹ جارہے تھے۔ مالاکنڈ کمشنر کا کہنا ہے کہ سوات ڈویژن کے تمام اضلاع میں تمام ادارے الرٹ ہے، جہاں خطرہ ہے وہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل کررہےہیں۔ دوسری جانب ضلع باجوڑ کی تحصیل خار لوئی سم لرہ قعلہ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ مال مویشی ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقہ سوکئی میں بھی مکان کی چھت گرگئی، چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور دو بیٹیاں شامل ہے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بارش اور سیلاب کے بعد سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں ایف سی کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ حالیہ بارشوں سے متعدد کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا،یونین کونسل ڈاک اور انام بوستان کا زمینی رابطہ گزشتہ 7 روز سے منقطع ہے، پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ اور ایف سی زمینی رابطہ بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے جل تھل ایک ہوگیا، بعض علاقوں میں اولے بھی پڑے۔ اُدھر مری کی یونین کونسل پھگواڑی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ بلاک ہوگئی۔پی ڈی ایم اے نے اپریل کے آخری عشرے میں ایک طاقتور سسٹم کے برسنے کا الرٹ جاری کردیا۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 46 افراد جاں بحق جبکہ 60 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنا چاہیے؟
- امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت خطے اور ایران کیلئے ایک اعزازی دستاویز ہے: صدر پزیشکیان
- رویت ہلال کمیٹی کا محرم الحرام کا چاند سے متعلق اہم اعلان، یوم عاشور کب ہوگا؟
- پی سی بی کا کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹس سسٹم میں ایک نیا اور منفرد اسٹرکچر متعارف کرانے کا اعلان
- واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، میسجز کو شیڈول کرنے کا فیچر متعارف
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






