محمد رضوان کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور محمد رضوان کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔ نائب کپتان کے عہدے کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان اور محمد رضوان کے درمیان مقابلہ تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے۔ محمد رضوان اس سے قبل شاہین آفریدی کی کپتانی کے دوران بھی نائب کپتان تھے۔ اس سے قبل بابر اعظم کے سابقہ دور قیادت میں بھی رضوان نائب کپتان کی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔