جنوبی کورین فوج اور جاپان نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے آج (پیر کو) اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایسا میزائل فائر کیا ہے جو بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا، جاپانی حکومت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا پروجیکٹائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندرمیں گر کر تباہ ہوا۔ اس سے قبل امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں شمالی کوریا نے ’سپر لارج‘ کروز میزائل وار ہیڈ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اسٹیٹ میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے ایک ’سپر لارج وار ہیڈ‘ کا تجربہ کیا ہے، جسے اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک نئی قسم کا طیارہ شکن میزائل بھی لانچ کیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015