سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تھکا ہوا وزیراعظم ہے، ان کے رنگ پسٹن میں کچرا پھنسا ہوا ہے، قوم عمران خان کے کال کی منتظر ہے۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو مایوسی ہوگی اور پارٹنر شپ ٹوٹے گی۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو حکومت بھاگ نہیں پائے گی، 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے۔






