ٹی 20 ورلڈ کپ: کرس گیل نے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔
جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے لگتا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میزبان آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے یہ بہت مشکل ہے، کیوں کہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور ٹیم میں کیرون پولارڈ، آندرے رسل اور ڈوائن براوو جیسے کھلاڑی بھی نہیں ہیں۔
کرس گیل کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ایک خطرناک ٹیم ہے، ورلڈ کپ میں ساری چیزیں ان کے حق میں ہوں گی۔