کوشش کریں گے اگلے میچوں میں غلطیوں سے سبق سیکھیں: بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے اگلے میچوں میں غلطیوں سے سبق سیکھیں۔
سہ فریقی سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160کے قریب اسکور ہوتا تو میزبان ٹیم کو روک سکتے تھے۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پچ سلو تھی اور ہم نے اچھی بیٹنگ بھی نہیں کی، کوشش کریں گے اگلے میچوں میں غلطیوں سے سبق سیکھیں۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 131 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم کیوی ٹیم نے یہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 16.1 اوور میں حاصل کرلیا۔