ممنوعہ فنڈنگ؛ ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے درج کیا گیا۔
ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ مقدمہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل تھانے میں درج کیا گیا۔