چاہے میں گرفتار ہوا یا نہ ہوا عمران خان کا اچھا استقبال ہوگا: شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چاہے میں گرفتار ہوا یا نہ ہوا عمران خان کا اچھا استقبال ہوگا.
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کا پنجاب کے تھانوں میں کیا کام ہے، یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کرجاناچاہتے ہیں،لاہور میں حقیقی آزادی مارچ کا تاریخی استقبال ہوا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ میں گرفتار ہو جاؤں یا نہیں راولپنڈی میں تاریخی استقبال ہو گا، اگرمیں نہ ہوا توراشدشفیق ہوگا اورکارکنان ہوں گے، نسلی اوراصلی مقابلے اورامتحان کے ساتھ کھڑا ہوتاہے.
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے رانا ثناء اللہ جتنے مرضی کنٹینرز لگاؤ وطن کی سلامتی کا سوال ہے، راناثناءاللہ چھوٹا آدمی ہے بڑے گھرمیں آیاہے، ایک بھی لاش گری تو ان میں سے ایک بھی بھگا نہیں سکے گا، آپ کے دورمیں 33 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے۔