وفاقی کابینہ: پاکستان اورچین کے درمیان سکیورٹی معاہدے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پاکستان اورچین کے درمیان سکیورٹی معاہدے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے مفاہمت کی یادداشت کے معاہدے پردستخط کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین کوچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس کے قیام کے بارے میں آگاہ کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ خصوصی سکیورٹی ڈویژن میں28 ہزار سکیورٹی اہلکارکام کررہے ہیں۔