عمران خان پر قاتلانہ حملہ: خیبر پختونخوا کے وزیر نے اسلحہ لہرا کر رانا ثنا اللہ کو سرعام دھمکیاں دی

 پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور صوبائی وزیر انور زیب خان کی اسلحہ لہرا کر رانا ثنا اللہ کو سرعام دھمکیوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
گزشتہ روز وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ملک کے بیشر شہروں میں مظاہرے کیے گئے، ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیااور سڑکیں بلاک کی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے عمران خان کا بیان بتاتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ایک سینئر فوجی افسر کا نام لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔
اب خیبر پختونخوا کے وزیر انور زیب خان کی اسلحہ لہرا کر رانا ثناء اللہ کو سرعام دھمکیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بھرے مجمعے میں وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انور زیب کہہ رہے ہیں کہ مسلح ہو کر اسلام آباد کی طرف آرہے ہیں، رانا ثنا اللہ سن لو، بندوقوں اور اسلحہ کے ساتھ آپ کی طرف آ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر خیبر پختونخوا انور زیب خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو کھلا چیلنج دے دیا۔ اسلحہ کیساتھ اسلام آباد آنے کا اعلان@HamidMirPAK @SaleemKhanSafi @FarhatJavedR @aneelakhaled @ayubsumbal @UsmanBunairee @Fatimanazish1 @betterpakistan @RanaSanaullahPK pic.twitter.com/wyZgygWuNY
— Hasban Ullah (@hasbanullahkhan) November 3, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک شخص سے اسلحے کے حوالے سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔