چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی وزیرآباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے پر اندراج مقدمہ کی درخواست با ضابطہ وصول کرنے سے انکار کردیا۔
رپورٹ کےمطابق واقعہ میں جاں بحق معظم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مقدمے کے اندراج کے بغیرکیا گیا جب کہ پوسٹ مارٹم سے قبل ایف آئی آر کا اندراج لازمی ہوتا ہے۔
رپورٹ میں بتانا ہے کہ مقدمہ درج نہ ہونے کی وجہ سے ملزم حراست میں ہونے کے باوجود اس کی گرفتاری بھی نہیں ڈالی جا سکی ہے جب کہ ملزم نوید کے ویڈیو بیان نے شناخت پریڈ کا عمل بھی متاثر کیا ہے۔
ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے باعث جے آئی ٹی بھی نہ بن سکی، ملزم کے پہلے دن کی ویڈیو تھانہ کنجاہ سے لیک ہوئی اور دوسری سی ٹی ڈی سے لیک ہوئی۔
ملزم نوید کو جمعرات کی صبح سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تو وہ ریاست کی مدعیت میں ہو گا، مقامی تھانے نے درج کیا تو عمران خان کے سکیورٹی چیف کی مدعیت میں درج ہوگا۔






